یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
نسیمِ سحر
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=583
فضاؤں میں رنگینی ،زندگی کو تحفظ دینے والی روشنیاں ،طر ح طرح کی گیسیس ،نیلگوں آسمان کی بساط پر ستاروں کی انجمنیں ، رات کی تاریکی میں روشن چا ند ، دن کے اجالے کو جلا بخشنے والا سورج ، ہوا، معطؔرخراماں خراماں نسیم سحر ، درختوں کی نغمہ سرائی ،چڑیوں کی چہکار ، بلبل کی صدا ،کو ئل کی کوک کس نے تخلیق کی ہے؟ سیلا بوں کی گزرگاہیں اور بجلی کی گرج اور چمک کی راہیں کس نے مقرر کیں؟ کیا توبادلوں کو پکار سکتا ہے کہ وہ تجھ پر مینہ برسائیں، کیا تو بجلیوں کو اپنے حضوربلا سکتا ہے ؟ دل میں سمجھ اور فہم کس نے عطا کی ہے اور ہرن کو آزادی کس نے دی ؟ اگر ان باتوں کو رفعت و عظمت سے تعبیر کر کے اپنی بضاعتی کہا جائے تو خود ہمارے جسم میں ایسی بے شمار نشانیاں موجود ہیں جن سے ہم ہرگز ہرگز صرف نظر نہیں کرسکتے کہ ساری کائنات عقل والوں کے لئے ایک نشانی ہے ۔ ہے کوئی سمجھنے والا؟
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 48 تا 48
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔