یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
مہربانی
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2083
ایک دفعہ کچھ جنگی قیدی گرفتار ہو کر آئے۔ ان میں ایک عورت بھی تھی جس کا دودھ پیتا بچہ اس سے بچھڑ گیا تھا۔ وہ مامتا کی ماری ایسے بے قرار تھی کہ جس چھوٹے بچے کو دیکھتی اسے اپنے سینے سے لگا کر دودھ پلا نے لگتی۔ اس عورت کا یہ حال دیکھ کر حضورپاک صلی اللہ علیہ وسلمﷺ نے صحابہؓ سے پوچھا’’ کیا تم توقع کر سکتے ہوکہ ماں اپنے بچے کو اپنے ہاتھ سے آگ مین پھینک دے گی ؟ صحابہؓ نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ ﷺ! خود پھینکنا تو درکنار، اگر بچہ آگ میں گرنے لگے تو یہ اپنی جان دے کر بھی بچے کو بچالے گی ۔‘‘ نبی برحقؐ نے فرمایا:’’خدا اپنے بندوں پر اس سے زیادہ مہربان ہے ۔‘‘
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 139 تا 139
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔