یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
مٹی کے ذرات
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=704
ہر آدمی جو ذرا بھی شعور رکھتا ہے ہر وقت اسس بات کا مشاہدہ کرتا ہے کہ زندگی کا ہر لمحہ مر رہا ہے۔ ایک لمحہ مرتا ہے تو دوسرا لمحہ پیدا ہوتا ہے ۔دن مرتا ہے تو رات پیدا ہوتی ہے۔ بچپن مرتا ہے تو لڑکپن پیدا ہوتا ہے ، لڑکپن مرتا ہے تو جوانی پیدا ہوتی ہے اور جوانی مرتی ہے تو بوڑھاپا پید اہوتا ہے اور جب بوڑھاپا مرتا ہے تو خوبصورت مورتی کا ایک ایک عضو مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔ہڈیاں جس کے اوپر انسانی ڈھانچے کا دارومدار ہے راکھ بن جاتی ہے،دماغ جس پر انسانی عظمت کا دارومدارہے اور جس دماغ کے اوپر انسان اکڑتا ہے ، دوسروں کے اوپر ظلم کرتا ہے ،خود کو خدا کہنے لگتا ہے ا س کو بھی مٹی کھا جاتی ہے اور مٹی کے ذرات کے بنے ہو ئے اس جیسے دوسرے انسان اس دماغ کو اپنے پیروں تلے رو ندتے ہیں ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 79 تا 79
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔