مولانا محب الدینؒ
مکمل کتاب : رُوحانی حج و عُمرہ
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14448
مولانا محب الدینؒ صاحب مسجد الحرام میں درود شریف کے ورد میں مصروف تھے کہ پاس بیٹھے ہوئے مولوی ظفر احمد صاحب نے فرمایا:
’’اس وقت حرم پاک میں کوئی مرد حق آ گاہ آیا ہے۔ سارا حرم روشن نظر آ رہا ہے۔‘‘
دیکھا کہ حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوریؒ طواف کے لئے آئے ہیں۔ طواف سے فارغ ہو کر باب الصفا کی طرف سعی کے لئے جاتے ہوئے مولانا محب الدینؒ صاحب کے پاس سے گزرے مولانا کھڑے ہو گئے اور ہنس کر کہنے لگے کہ میں بھی تو کہوں کہ آج حرم میں دن آ گیا۔ یہ کہہ کر مصافحہ اور معانقہ کیا۔ مولانا خلیل احمد سہارنپوریؒ سعی کے لئے آگے بڑھ گئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 146 تا 146
رُوحانی حج و عُمرہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔
Error: Contact form not found.
