یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
منزل
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=531
’’جب ان کے سامنے آیات الٰہی کی تفسیر پیش کی جاتی ہے تو ان کے سینے منور ہو جاتے ہیں ۔‘‘(سورہ انفال )تاریکیوں سے نکلنے، حزن و ملال کی زندگی سے آزاد ہونے ،اقوام عالم میں مقتدر ہونے، دل و دماغ کو انوارالٰہیہ کا نشمین بنانے، نظام ربوبیت اور خالقیت کو سمجھنے کے لئے صحیفؑہ کائنات کے ذرؔے ذرؔے کا مطالعہ کرو۔ صحیفہؑ کا ئنات کے ایک ایک جزوکی تشریح قرآن میں موجود ہے قرآن جہاں تسخیرکائنا ت کے فارمولوں کی دستاویز ہے وہاں انسانی زندگی کے لئے ایک دستور ہے۔ اس دستاویز میں ایسے راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن پر چل کر ذلؔت عزؔت میں، شکست فتح میں ، کمزوری قوت میں، بدحالی خوشحالی میں اور انتشار وحدت میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اللہ کا قانون ہمہ گیر ہے، سب کے لئے ہے۔ جس طرح ہر آدمی متعین فارمولے سے کوئی چیز بنا لیتا ہے، اسی طرح صحیفہؑ ہدایت میں غورو فکر کر کے اپنے لئے ایک منزل متعین کی جا۱سکتی ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 22 تا 22
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔