ملتزم
مکمل کتاب : رُوحانی حج و عُمرہ
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=11404
ملتزم کے معنی ہیں ’’جہاں چمٹا جائے‘‘ بیت اللہ کے دروازے سے حجر اسود تک دیوار ملتزم کہلاتی ہے۔ طواف سے فارغ ہونے کے بعد بیت اللہ کے اس حصے سے چمٹ کر دعا مانگی جاتی ہے۔ سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ملتزم پر دونوں ہاتھ سر سے اوپر اٹھا کر سینہ اطہر اور رخسار مبارک دیوار پر رکھ کر رو رو کر دعائیں مانگی تھیں۔ آپﷺ کا ارشاد ہے ’’ملتزم پر جو دعا مانگی جاتی ہے قبول کر لی جاتی ہے۔‘‘
سیدنا عبداللہ ابن عباسؓ نے ملتزم پر کھڑے ہو کر اپنا سینہ اور رخسار دیوار سے چمٹائے اور دونوں بازو سر سے بلند کر کے دیوار پر پھیلا دیئے اور کہا۔ ‘‘ میں نے اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰﷺ کو اسی طرح کرتے دیکھا تھا۔’’
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 27 تا 27
رُوحانی حج و عُمرہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔