مقام مُلتزم پر پڑھنے کی دعا
مکمل کتاب : رُوحانی حج و عُمرہ
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=13492
اَللّٰهُمَّ، يَا رَبَّ الْبَيْتِ الْعَتِيْقِ، أَعْتِقْ رِقَابَ اٰبَآئِنَا وَأَخْوَانِنَا وَأَوْلَادِنَا مِنَ النَّارِ يَا ذَا الْجُوْدِ وَالْکَرَمِ وَالْفَضْلِ وَالْمَنِّ وَالْعَطاءِ وَالْإِحْسَانِ، اَللّٰهُمَّ، أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِي الْاُمُوْرِ کُلِّهَا وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْاٰخِرَةِ، اَللّٰهُمَّ إِنِّي عَبْدُکَ وَابْنُ عَبْدِکَ وَاقِفٌ تَحْتَ بَابِکَ مُلْتَزِمٌ بِأَعْتَابِکَ مُتَذَلِّلٌ بَيْنَ يَدَيْکَ، أَرْجُوْ رَحْمَتَکَ وَأَخْشٰی عَذَابَکَ مِنَ النَّارِ، يَا قَدِيْمَ الإِْحْسَانِ، اَللّٰهُمَّ، إِنِّي أَسْأَلُکَ أَنْ تَرْفَعَ ذِکْرِي وَتَغْفِرَ لِي ذَنْبِي وَأَسْأَلُکَ الدَّرَجَاتِ الْعُلٰی مِنَ الْجَنَّةِ اٰمِيْنَ
ترجمہ: اے اللہ! اے اس قدیم گھر کے مالک! ہماری گردنوں کو ہمارے باپ داداؤں، ماؤں(بہنوں)، بھائیوں اور اولاد کی گردنوں کو دوزخ سے آزاد کر دے۔ اے بخشش والے، کرم والے، فضل والے، احسان والے، عطا والے، اے اللہ تمام معاملات میں ہمارا انجام بخیر فرما اور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے محفوظ رکھ۔ اے اللہ! میں تیرا بندہ ہوں اور بندہ زاد ہوں، تیرے (مقدس گھر کے) دروازے کے نیچے کھڑا ہوں اور تیرے دروازے کی چوکھٹوں سے لپٹا کھڑا ہوں، تیرے سامنے عاجزی کا اظہار کر رہا ہوں اور تیری رحمت کا طلبگار ہوں اور تیرے دوزخ کے عذاب سے ڈر رہا ہوں کہ میرے ذکر کو بلندی عطا فرما اور میرے گناہوں کا بوجھ ہلکا کر اور میرے کاموں کو درست فرما اور میرے دل کو پاک کر اور میرے لئے قبر میں روشنی فرما اور میرے گناہ معاف فرما اور میں تجھ سے جنت کے اونچے درجوں کی بھیک مانگتا ہوں۔ آمین
یہ دعا ختم کر کے مقام ابراہیم کے پاس آ کر اگر مکروہ وقت نہ ہو تو دو رکعت نماز واجب الطواف ادا کیجئے ورنہ کچھ دیر انتظار کر لیں۔ اگر وہاں ہجوم کی وجہ سے پڑھنے کا موقع نہ ہو تو اس کے قریب کہیں پڑھ لیں ورنہ حطیم میں جا کر یا مطاف میں یا مسجد الحرام میں کہیں بھی پڑھ لیں اور سلام پھیر کر دل کے خشوع سے جو دعائیں جس زبان میں مانگنا چاہتے ہوں مانگئے اور ساتھ ہی یہ دعا پڑھئے۔
مقام ابراہیمؑ کی دعا
اَللّٰهُمَّ إِنَّکَ تَعْلَمُ سِرِّي وَعَلَانِيَتِي فَاقْبَلْ مَعْذِرَتِي وَتَعْلَمُ حَاجَتِي فَأَعْطِنِي سُؤَالِي، وَتَعْلَمْ مَا فِي نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ إِيْمَانًا يُبَاشِرُ قَلْبِي وَيَقِيْناً صَادِقًا حَتیّٰ أَعْلَمَ أَنَّه لَا يُصِيْبُنِي إِلاَّ مَا کَتَبْتَ لِي وَرِضًا مِنْکَ بِمَا قَسَمْتَ لِي، أَنْتَ وَلِيي فِي الدُّنْياَ وَالْاٰخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَّأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِيْنَ، اَللّٰهُمَّ لَا تَدَعْ لَنَا فِي مَقَامِنَا هٰذَا ذَنْباً إِلاَّ غَفَرْتَه، وَلَا هَمًّا إِلاَّ فَرَّجْتَه، وَلَا حَاجَةً إِلاَّ قَضَيْتَهَا وَيَسَّرْتَهَا، فَيَسِّرْ أُمُورَنَا وَاشْرَحْ صُدُوْرَنَا وَنَوِّرْ قُلُوْبَنَا وَاخْتِمْ بِالصَّالِحَاتِ أَعْمَالَنَا، اَللّٰهُمَّ تَوَفَّناَ مُسْلِمِيْنَ، وَأَلْحِقْنَا بِالصَّالِحِيْنَ غَيْرَ خَزَايَا وَلَا مَفْتُوْنِيْنَ، اٰمِيْنَ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ.
ترجمہ: اے اللہ تو میری سب چھپی اور کھلی باتیں جانتا ہے لہٰذا میری معذرت کو کو قبول فرما اور تو میری حاجت کو جانتا ہے لہٰذا میری خواہش کو پورا کر اور تو میرے دل کو جانتا ہے لہٰذا میرے گناہوں کو معاف فرما، اے اللہ میں تجھ سے مانگتا ہوں ایسا ایمان جو میرے دل میں سما جائے اور ایسا سچا یقین کہ میں جان لوں کہ جو کچھ تو نے میری تقدیر میں لکھ دیا ہے وہی مجھے پہنچے گا اور تیری طرف سے قسمت پر رضامندی تو ہی میرا مددگار ہے دنیا اور آخرت میں، مجھے اسلام کی حالت میں وفات دے اور نیک لوگوں کے زمرہ میں شامل فرما۔ اے اللہ اس مقدس مقام (کی حاضری کے موقع) پر کوئی ہمارا گناہ بغیر معاف کئے نہ چھوڑنا اور کوئی پریشانی دور کئے بغیر نہ چھوڑنا اور کوئی ضرورت پوری کئے بغیر اور سہل کئے بغیر نہیں چھوڑنا۔ سو ہمارے تمام کام آسان کر دے اور ہمارے سینوں کو کھول دے اور ہمارے اعمال کو نیکیوں کے ساتھ ختم فرما۔ اے اللہ ہمیں اسلام کی حالت میں موت دے اور ہمیں نیک لوگوں میں شامل فرما کہ نہ ہم رسوا ہوں اور نہ آزمائش میں پڑیں۔ آمین اے رب العالمین۔
اس کے بعد زم زم پر آیئے اور قبلہ رخ کھڑے ہو کر بسم اللہ پڑھ کر تین سانس میں خوب ڈٹ کر آب زم زم پیجئے اور الحمدللہ کہہ کر یہ دعا مانگئے۔
اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ رِزْقًا وَّاسِعًا، وَّعِلْمًا نَافِعًا، وَّشِفَآئً مِّنْ کُلِّ دَآءٍ.
ترجمہ: اے اللہ میں تجھ سے نفع رساں علم اور وسیع رزق اور ہر ایک بیماری سے شفا کا طلبگار ہوں۔
تمام دعائیں عام فہم ترجمے کے ساتھ لکھ دی گئی ہیں تا کہ آپ کی سمجھ میں آئے کہ آپ کیا مانگ رہے ہیں لیکن آپ اپنی زبان میں یا اردو زبان میں گریہ زاری کریں یا دعا مانگیں تو بھی اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں گے، انشاء اللہ مگر عربی زبان میں مانگنا پڑھنا افضل ہے اور کار ثواب ہے یعنی یہ زبان قرآن پاک کی ہے اور ہمارے پیغمبر رسول کریمﷺ کی بھی ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص نہیں پڑھ سکتا تو کوئی حرج نہیں۔ اللہ رب العزت ہر زبان میں دعا قبول کرنے والا ہے۔ اس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 58 تا 59
رُوحانی حج و عُمرہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔