یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
مشرق و مغرب
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=522
شعوری حوا س میں کام کر نے والی لہریں مثلث (TRIANGLE)ہو تی ہیں۔ اور لاشعوری حواس میں کام کرنے والی لہریں دائرہ (CIRCLE)ہو تی ہیں۔ زمین کی حرکت دورخ پر قائم ہے۔ ایک رخ کا نام طولانی حرکت ہے اور دوسرے رخ کا نام محوری حرکت ہے یعنی زمین جب اپنے مدار پر حرکت کرتی ہے تو وہ طولانی گردش میں ترچھی ہو کر چلتی ہے اور محوری گردش میں لٹو کی طرح گھومتی ہے ۔ طولانی گردش مثلث ہے اور محوری گردش دائرہ ہے ۔ ہماری زمین پر تین مخلوق آباد ہیں۔ انسان، جنات اورملا ئکہ عنصری ۔انسان کی تخلیق میں بحیثیت گوشت پوست مثلث غالب ہے۔ اس کے برعکس جنات میں دا ئرہ غالب ہے اور فرشتوں کی تخلیق میں جنات کے مقابلے میں دائرہ زیادہ غالب ہے۔ انسان کےبھی دورخ ہیں ۔۔ غالب مثلث اور مغلوب رخ دائرہ ۔ جب کسی بندے پر مثلث کا غلبہ کم ہوجاتا ہے اور دائرہ غالب آجاتا ہے تو وہ جنات ،فرشتوں اور دوسرے سیاروں میں آباد مخلوق سے متعارف ہوجاتا ہے۔ نہ صرف یہ کہ متعارف ہوجا تا ہے بلکہ ان سے گفتگو بھی کرسکتا ہے ۔ طولانی گردش مشرق اور مغرب کی سمت میں سفرکرتی ہے اور محوری گردش شمال سے جنوب کی طرف رواں دواں ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 16 تا 16
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔