یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
مراقبہ قلب
مکمل کتاب : مراقبہ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12481
روحانیت کے مطابق کائنات ایک جہت میں نقطے کی حیثیت رکھتی ہے، یعنی کائنات کی تمام موجودات ایک نقطے کے اندر بند ہیں۔ نقطے کے اندر کائنات کی موجودگی مائیکرو فلم کی طرح ہے۔ مائیکرو فلم میں تصاویر شکلیں ایک مختصر سی اسپیس میں مقید کر دی جاتی ہیں۔ اسی طرح کائناتی نقطے میں بھی مظاہر نقش ہیں۔ جب یہ نقطہ حرکت میں آتا ہے تو پھیل کر کائنات کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اس کی دوسری مثال کسی درخت کے بیج کی ہے۔ ننھے منے بیج میں جس کی حیثیت ایک نقطے سے زیادہ نہیں ہے، درخت کی پوری زندگی، پتے، پھول پھل، شاخیں اور آنے والی نسل کے تمام درخت محفوظ ہوتے ہیں۔ یہی بیج نشوونما(حرکت) پا کر درخت کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ روحانی علوم میں اس نقطے کو جس میں ساری کائنات یکجا صورت میں موجود ہے قلب، فواد اور نفس واحدہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
مراقبہ قلب کے ذریعے اس نقطے کی گہرائی میں اترنے کا طریقہ یہ ہے:
مرشدِ کریم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آنکھیں بند کر کے اپنے دل کے اند رجھانکیں اور نگاہِ تصور سے یہ دیکھیں کہ دل میں ایک سیاہ نقطہ ہے۔ کچھ عرصہ بعد نقطے کا تصور قائم ہو جاتا ہے۔ اس وقت ذہن کو نقطے کی گہرائی میں داخل کیا جائے۔ آہستہ آہستہ ذہن نقطے کی گہرائی میں داخل ہوتا ہے اور جس مناسبت سے گہرائی واقع ہوتی ہے نقطے کے اندر کی دنیا نظر آنے لگتی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 308 تا 309
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
مراقبہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔