یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
متقی
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=599
ھُدًی لِلْمُتَّقِین o الَّذِ یْنَ یُوْ مِنُوْ نَ بِالغِیْبِ
مفہوم : یہ کتاب ان لوگوں کو روشنی دکھاتی ہے جو اپنے اور اللہ کے بارے میں ذوق رکھتے ہیں ۔(سورہ بقرہ )
غیب سے مراد وہ حقائق ہیں جو انسان کے مشاہدات سے باہر ہیں۔ وہ سب کے سب اللہ کی معرفت سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایمان سے مراد یقین ،یقین وہ حقیقت ہے جو تلاش میں سرگرداں رہتی ہے اس لئے نہیں کہ اسے کوئی معاوضہ ملے گا بلکہ صرف اس لئے کہ طبیعت کا تقاضہ پورا کر ے۔ متقی سے مراد وہ انسان ہے جو سمجھنے میں بڑی احتیاط سے کام لیتا ہے ،ساتھ ہی بد گمانی کو راہ نہیں دیتا ،وہ اللہ کے معاملے میں اتنا محتاط ہوتا ہے کہ کائنات کا کوئی روپ اسے دھو کا نہیں دے سکتا ۔ وہ اللہ کو بالکل الگ سے پہچانتا ہے اور اللہ کے کاموں کو بالکل الگ سے جانتا ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 54 تا 54
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔