یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
ماں باپ
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=698
’’اور آپ کے رب نے فیصلہ کر دیا ہے کہ تم خدا کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو ۔‘‘
محسن کی شکر گزاری اور احسان مندی شرافت کا اوؔلین تقاضا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ ہمارے وجود کا محسوس سبب ’’ماں باپ ‘‘ہیں جن کی پرورش اور نگرانی میں ہم پلتے، بڑھتے اور شعور کو پہنچتے ہیں۔ اور جس غیر معمولی قربانی، بے مثال جانفشانی اور انتہائی شفقت و ایثار سے وہ اولاد کی دیکھ بھا ل اور تربیت کرتے ہیں حق یہ ہے کہ ہمارا دل ان کی عقیدت و احسان مندی اور عظمت و محبت سے سر شار ہو اور ہمارے جسم کا رُواں رُواں ان کا شکر گزار ہو ۔اللہ نے اپنی شکر گزاری کے ساتھ ساتھ والدین کی شکر گزاری کی تا کید کی ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 73 تا 73
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔