یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
مادی جسم
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=587
ظا ہری جسم کی طرح انسان کے اوپر ایک اور جسم ہے جو گوشت کے جسم کے اوپر ہمہ وقت موجود رہتا ہے ۔ اس جسم کو جسم مثالی (AURA) کہتے ہیں۔ مادؔی گوشت پوشت کے جسم کا دارومدار اس ہی جسم کے اوپر ہے اور یہ جسم روشنیوں کا بنا ہوا ہے۔ روشنیوں کا بنا ہوا جسم صحت مند ہے تو گوشت پوست کا جسم بھی صحت مند رہتا ہے۔ زندگی کے اندر جتنے تقاضے موجود ہیں وہ تقاضے گوشت پوست کے جسم میں پیدا نہیں ہو تے بلکہ روشنیوں سے بنے ہوئے جسم میں پیدا ہوتے ہیں اور وہاں سے منتقل ہوکر گوشت پوست کے جسم کے اوپر ظاہر ہوتے ہیں۔ جب آدمی روٹی کھاتا ہے تو ہم دیکھتے ہیں کہ ماؔدی جسم روٹی کھا رہا ہے ۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ جب تک جسم مثالی کے اندربھوک کا تقاضا پیدا نہیں ہوگا اور جسم مثالی گوشت پوست کے جسم کو بھوک یا پیاس سے مطلع نہیں کرے گا آدمی روٹی نہیں کھا سکتا ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 52 تا 52
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔