یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
قیام
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=702
آبادی میں ایک آدمی بھی ایسا نہیں ہے جو بیمار ہونا یا مرنا چا ہتا ہے اگر زندہ رہنا اختیاری ہوتا تو دنیا میں کوئی آدمی موت سے ہم آغوش نہ ہوتا۔ علےٰ ہذالقیاس زندگی کے بنیادی عوامل اور وہ تمام حر کات جن پر زندگی رواں دواں ہے، انسان کے لئے اختیاری نہیں ہے ۔اگر ہم بنیاد پر غور کریں تو زندگی اس وقت شروع ہوتی ہے جب آدمی پیدا ہوتا ہے جبکہ پیدا ئش پر انسان کا کوئی اختیار نہیں ہے۔لاکھوں سال کے طویل عرصے میں ایک فرد بھی ایسا نہیں ہے جو اپنے ارادے اور اختیار سے پیدا ہوگیا ہو ۔ پیدا ہونے والا ہر فرد ایک وقت معؔینہ کے لئے اس دنیا میں آتا ہے اور جب وہ وقت پورا ہوجاتا ہے تو آدمی ایک سیکنڈ کے لئے بھی اس دنیا میں مزید قیام نہیں کرسکتا ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 77 تا 77
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔