یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
قندیل
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=706
زندگی کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ ہم ایسی چیز کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں جس میں مسرت کا پہلو نمایاں ہو ۔ چونکہ ہم غم زدہ اور پرمسرت زندگی گزارنے کے قانون سے نا واقف ہیں اس لئے زیادہ تر یہ ہوتا ہے کہ ہم مسرؔت کی تلاش میں اکثر و بیشتر غلط سمت قدم بڑھا تے رہتے ہیں ،اور نا واقفیت کی بنا پر اپنے لئے ایسا راستہ منتخب کرلیتے ہیں جس میں تا ریکی، بے سکونی اور پریشانیوں کے سوا کچھ نہیں ہوتا ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ وہ کون سا راستہ ہے جس راستے میں مسرؔت کی روشن قندیلیں اپنی روشنی بکھیر رہی ہیں ۔ وہ کونسی فضا ہے جس میں شبنم موتی بن جاتی ہے ۔ وہ کون سا ماحول ہے جو معطؔر اور پر سکون ہے ۔ وہ کونسی خوشبو ہے جس سے شعور روشن ہو جاتا ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 81 تا 81
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔