یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
قلندر شعور
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=601
زندگی گزارنے کی ایک طرز یہ ہے کہ آدم زاد ہمہ وقت ،ہر آن اور ہر لمحہ پابند حواس کے ساتھ زندگی گزارتا ہے ۔ زندگی گزارنے کی دوسری طر ز یہ ہے کہ آدم زاد پابند حواس کے ساتھ بھی آزاد زندگی گزارتا ہے ۔ حزن اور ملال کے تاثرات اسے متا ثر نہیں کرتے ۔ زمین کے اوپر وسائل کی چکا چوند اس کی آنکھوں کو خیرہ نہیں کرتی ۔اس لئے کہ زمین سے دور بہت دور اعلیٰ زمین ’’جنت ‘‘ اس کی نگاہوں کے سامنے ہوتی ہے۔ جس طرح مادؔیت میں قید وہ یہاں رو ٹی کھاتا ہے اسی طر ح مادؔیت سے آزاد ہو کر جنت کے با غات سے انگور کے خوشے حاصل کرنا ا س کے لئے آسان ہے ۔ جب کوئی شخص خود شناسی میں مکمل ہو جا تا ہے تو اس کے اوپر زندگی کی نئی راہ نئی طرز اور نیا اسلوب منکشف ہوتا ہے ۔ ایسے شخص کو قلندر شعور کا حامل مرد آزاد کہا جا تا ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 56 تا 56
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔