یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
قدرت کے راز
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=603
ایمان ایک ایسا جوہر ہے جس کی چاشنی اور حلا وت دنیا کی ہر چیز سے زیادہ ہے مگر یہ حلاوت اور چاشنی اسی بندے کو حاصل ہوتی ہے جو دنیا کی ہر چیز سے زیادہ اللہ کو محبوب رکھتا ہے ۔ وہ بندہ جو اللہ سے زیادہ دوسری چیزوں کو عزیز رکھتا ہے ،اللہ کا سچؔا بندہ نہیں ہے ۔ جب ہم محبت کا تذکرہ کرتے ہیں تو محبت ہم سے کچھ تقاضے کرتی ہے اور وہ تقاضہ یہ ہے کہ محبت ہمیشہ قربانی چاہتی ہے ۔ سب جانتے ہیں کہ محبت ایک ایسی قلبی کیفیت کا نام ہے جو ظاہر اً آنکھوں سے نظر نہیں آتی ۔ لیکن انسان کا عمل اس بات کی شہادت فراہم کر تا ہے کہ اس کے اندر محبت کا سمندر موجزن ہے یا نہیں ۔ ایک آدمی زبانی طور پر اگر اس بات کا دعویٰ کرتا ہے کہ میں اپنے محبوب سے محبت کرتا ہوں لیکن جب ایثار اور قربانی کا وقت آتا ہے تو وہ اپنے قول میں سچؔا ثابت نہیں ہوتا، بلاشبہ اس کی محبت قابل تسلیم نہیں سمجھی جا ئے گی ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 58 تا 58
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔