یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
فن
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=685
ہم با حیثیت بزرگ بار بار اعلان کرتے ہیں کہ نوجوان نسل کے ذہنوں سے بزرگوں کا احترام اٹھ گیا ہے۔ ا ن کے اندر وہ اخوؔت و حیا نہیں رہی جس کے اوپر مثالی معاشرہ تعمیر کیا جاتا ہے ۔ خدارا اپنے گریبان میں منہ ڈالئے یہ بھی دیکھئے کہ ہمارے قول و فعل میں کتنا تزاد واقع ہو چکا ہے ۔ اس کے باجود کہ ہم اپنا اختیار استعمال کر کے اس منافقانہ زندگی کو بدل سکتے ہیں ،ہم ہا تھ پر ہا تھ رکھ کر بیٹھے ہیں ۔ ہم جو خود نہیں کرتے اس کی توقع اپنی اولاد سے کیوں کر تے ہیں ۔ آج اگر ایک باپ جھوٹ کی ملمع شدہ زندگی میں قید ہے تو وہ اولاد سے کیوں کر توقع کرسکتا ہے کہ وہ سچؔی اور حق آشنا زندگی گزارے گا ۔ بچؔے ماں کے پیٹ سے قاتل، چور، ذخیرہ اندوز، منافق، اسمگلرپیدا نہیں ہوتے۔ انہوں نے اپنے بزرگوں کو جو کچھ کر تے دیکھا ہے ترقی دے کر اسے فن بنا دیا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 60 تا 60
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔