یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
فریبِ نظر
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=604
موجودہ سائنس تلاش اور جستجو کے راستے پر چل کر اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ پوری کا ئنات ایک ہی قوت کا مظاہرہ ہے ۔ یہ انکشاف نیا نہیں ہے۔ ہمارے اسلاف میں کتنے ہی لوگ اس بات کو بیان کر چکے ہیں کہ آدمی کی تصویر مختلف النؔوع خیالات سے مرکؔب ہے۔ خیال ہمیں مسرت آگیں زندگی سے ہم کنار کرتا ہے اور یہی خیال ہمیں غم ناک زندگی سے آشنا کر دیتا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ سائنس ترقی کے عروج پر پہنچ گئی ہے لیکن آج کے سائنس دان وہی کہہ رہے ہیں جو ہزاروں سال پہلے روحانیت کے علمبردار کہہ چکے ہیں اور جس کا پرچار آج بھی ان کے پیروکار حضرات کا مشن ہے وہ یہ کہ زندگی کا قیام مادؔے پر نہیں لہروں پر ہے اور لہریں خیالات کا جامہ پہن کر ہر شئے کا وجود بن رہی ہیں ۔ مادؔے سے بنی ہوئی تصویروں میں ہمیں جو کچھ نظر آتا ہے وہ فر یب نظر کے سوا کچھ نہیں ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 59 تا 59
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔