یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
فرشتے
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=539
۱۴ اگست کا سورج جوں ہی اُفق سے نمودار ہوا، اس کی شعاعوں میں ایک پیغام تھا کہ ایک قوم دوسری قوم سے آزادی حاصل کر کے اپنی نسل کے لئے ایک فلاحی مملکت قائم کرے ۔ بھوکی اور ننگی قوم پر قدرت نے اپنے خزانے کھول دئیے تا کہ قوم وسائل کی کمی کا شکوہ نہ کرے اور قوم کے فلاحی کاموں میں کوئی رخنہ درانداز نہ ہو ۔ ایک نسل ختم ہو گئی۔ ایک نسل جوان ہو کر بڑھاپے کی طرف گامزن ہے اور ایک نسل جوان ہورہی ہے ۔ تینوں نسلوں کو فرشتے ترغیبی پروگرام INSPIRE کرتے رہے مگرجیسے جیسے قدرت کا انعام عام ہوتا رہا ، قوم کے اندر زر اور زمین کی ہوس بڑھتی گئی اور یہ حرص و ہوس قوم کے جسم کے لئے نا سور بن گئی ۔ قوموں کے عروج و زوال کی تاریخ ہمیں یہ بتا تی ہے کہ دھرتی پر وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنے ماضی کو یاد رکھتی ہیں اور حال میں کئے ہوئے اعمال کا محاسبہ کرتی ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 25 تا 25
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔