یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
علمِ کتاب
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=540
اللہ تعالیٰ نے انسان کو ساکت و صامت پنجرہ نہیں بلکہ بولتا، چلتاپھرتا، کھا تا پیتا، سو چتا سمجھتا انسان بنایا ہے۔ فرش سے عرش تک اس کا ایک قدم ہے۔ سوئی کا روزن اور آسمانوں کی کھلی فضا ،ایک ستارے سے دوسرے ستا رے تک کا فاصلہ اس لئے معنی ر کھتا ہے۔ وہ نہ کہیں رکتا ہے نہ راستہ کھوٹا کرتا ہے ۔ افسوس یہ ہے کہ وہ خود کو جانتا نہیں کہ میں کیا ہوں اور کائنات کیا ہے۔ حضورؐ کا نوع انسانی پر یہ سب سے بڑااحسان ہے کہ انہوں نے ان تمام رازوں کو واشگاف کر کے رکھ دیا۔ یہ سب راز انہوں نے ازخود منکشف نہیں کردئیےتھے بلکہ ان پر اللہ نے کھولے۔ من و عن انہوں نے قرآن کی صورت میں ریکارڈ کرادیا۔ انہوں نے ساری زندگی کی جفا کشی سہہ کر اس امانت کو نوع انسانی کے حوالے کیا۔ نوع انسانی نے جو قدر کی ہے وہ ظاہرہے۔ اللہ نے اسی علم کو کتاب کا علم فرمایا ہے۔ ہر انسان اس سے فا ئدہ اٹھا سکتا ہے چا ہے اس کا نام زید ہو، بکر ہو ،یا عمر ہو ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 26 تا 26
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔