شیخ حضرت یعقوب بصریؒ
مکمل کتاب : رُوحانی حج و عُمرہ
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14398
شیخ حضرت یعقوب بصریؒ فرماتے ہیں کہ میں ایک دفعہ حرم شریف میں دس دن تک بھوکا رہا۔ مجھے زیادہ ضعف ہو گیا۔ میں باہر نکلا تو سڑا ہوا شلجم ملا۔ میں نے اٹھا لیا۔ خیال آیا کہ دس دن تک بھوکا رہا اور سڑا ہوا شلجم ملا۔ میں نے اس کو پھینک دیا اور پھر مسجد الحرام میں آ کر بیٹھ گیا۔ اتنے میں ایک شخص آیا اس نے بتایا کہ ہم دس دن سے سمندر میں چکر کھا رہے تھے۔ ہماری کشتی ڈوبنے لگی تھی۔ تو ہم میں سے ہر شخص نے الگ الگ منت مانی۔ میں نے یہ نذر کی تھی کہ اگر میں زندہ سلامت پہنچ جاؤں تو یہ تھیلی اس شخص کو دونگا۔
جس پر مکہ کے رہنے والوں میں سب سے پہلے میری نگاہ پڑے۔ یہاں پہنچ کر سب سے پہلے آپ پر نگاہ پڑی۔ میں نے کہا اس کو کھولو۔ اس نے کھولا تو سفید مصری اور روٹی تھی، چھلے ہوئے بادام اور شکر پارے تھے۔ میں نے ہر ایک میں سے ایک ایک مٹھی لے لی اور کہا۔ باقی تم لے جاؤ میری طرف سے اپنے بچوں میں تقسیم کر دینا۔ تمہاری نذر میں نے قبول کر لی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 138 تا 139
رُوحانی حج و عُمرہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔