شفقت و رحمت

مکمل کتاب : بچوں کے محمد ﷺ (جلد دوئم)

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=31191

حضرت محمدﷺ ایک روز کسی وادی سے گزر رہے تھے،کسی نے پکارا ”یا رسول اللہ ﷺ “حضرت محمدﷺ نے دیکھاکہ ایک ہرن بندہی ہوئی ہے اور اس کے قریب ایک آدمی سو رہا ہے۔حضرت محمدﷺ اس ہرن کے قریب تشریف لائے تو ہرن نے کہا:

یا رسول اللہ ﷺ اس آدمی نے مجھے پکڑ لیا ہے۔سامنے پہاڑ میں میرے دو بچے بھوکے ہیں۔آپ ﷺ تھوڑی دیر کے لیے مجھے آزاد کر دیں۔میں اپنے بچوں کو دودھ پلا کر واپس آجاؤں گی۔

حضرت محمدﷺ نے ہرن کی بات سن کر اسکی رسی کھول دی۔ہرن وعدہ کے مطابق بچوں کو دودھ پلا کر واپس آگئی۔حضرت محمدﷺ اسے رسی سے باندھ رہے تھے کہ سویا ہوا آدمی اٹھ گیا۔ وہ شخص سمجھا کہ ہرن آپ ﷺ کو پسند آگئی ہے۔

اس نے کہا:

”یا رسول اللہ ﷺ میں یہ ہرن آپ ﷺ کو تحفہ میں پیش کرتا ہوں۔“

حضرت محمدﷺ نے ہرن کو آزاد کر دیا۔ہرن آزاد ہونے کے بعد خوشی سے بھاگتی ہوئی بار بار پیچھے مڑ کر دیکھ رہی تھی۔جیسے وہ حضرت محمدﷺ کا شکریہ ادا کر رہی ہو۔

 

پیارے بچو!

اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدﷺ کو ساری کائنات کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجاہے۔ چرند، پرند، نباتات، جمادات، جنات، فرشتے اور انسان سب کے لیے حضرت محمدﷺ رحمت ہیں۔ حضرت محمدﷺ کی شفقت اور رحم دلی کا یہ حال تھا کہ حضرت محمدﷺ کسی کو بھی تکلیف میں دیکھ کر بے چین ہو جاتے تھے۔ پرندے اور جانور بھی اس بات سے واقف تھے کہ حضرت محمدﷺ ان کا دکھ درد سنتے ہیں اور اس کا مداوا  کرتے ہیں۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 11 تا 12

سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)