جنات میں اسلام

مکمل کتاب : بچوں کے محمد ﷺ (جلد دوئم)

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=31189

حضرت محمدﷺ صحرا میں چلتے ہوے ایک ایسی جگہ پہنچے جسے “بطن نخلہ” کہتے تھے۔رات کا سماں تھا ہر طرف خاموشی چھائی ہوئی تھی۔وہاں حضرت محمدﷺ نے انتہائی سوزوگداز کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کی جنات نے نورانی اور میٹھی آواز میں قرآن سنا تو حضرت محمدﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور جنات نے اسلام قبول کر لیا۔

اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں:

ترجمہ:

”جب ہم جنوں کے ایک گروہ کو تمہاری طرف لے آئے تھےتا کہ قرآن سنیں۔

جب وہ اس جگہ پہنچے تو انہوں نے آپس میں کہا خاموش ہو جاو،

پھر جب وہ پڑھا جا چکا تو  وہ خبردار کرنے والے بن کر اپنی قوم کی طرف پلٹے۔“

(سورۃ احقاف۔۲۹)

 

پیارے بچو!

شہر طائف کے باشندوں کی بدسلوکی سے حضرت محمدﷺ کے عزم و حوصلہ میں کوئی فرق نہیں آیا۔حضرت محمدﷺ صبر و تحمل سے مکہ واپس لوٹ آئے۔ہمت اور حوصلہ سے اللہ تعالیٰ کے پیغام کو پھیلانے میں مصروف ہو گئے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 10 تا 10

سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)