یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
شعلے
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=1991
آگ کے شعلے دو طرح کے ہوتے ہیں ۔ایک طرح کے شعلوں سے ہر چیز خاکستر ہو جاتی ہے اور دوسری طر ح کے شعلوں سے ہر چیز کے اندر زندگی دوڑنے لگتی ہے۔ آدم زاد جب خیر کی روشنیوں سے اپنی آبیاری کرتا ہے تو یہ بھڑکتے شعلے گل گزار بن جاتے ہیں اور آدم ذات جب شر کے خمیر سے اپنی آبیاری کرتا ہے تو یہ شعلے اسے جہنم کی آگ میں دھکیل دیتے ہیں۔ خیر و شر کیا ہے؟ طرز فکر کے دو نام ہیں ۔ طرز فکر میں اگر بندگی اور اللہ کے ساتھ محبت ہے تو یہ خیر ہے ۔ طرز فکر میں اگر غیر اللہ کی محبت ہے تو یہ شر ہے ۔ خیر قائم بالذؔات جلؔ جلالہ اور شر قائم بالشیطان ہے۔ خیر کی تعریف یہ ہے کہ اللہ اسے پسند کرتا ہے ،اس کے بر عکس شر یہ ہے کہ اللہ اسے پسند نہیں کرتا ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 93 تا 93
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔