یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
سکون
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=542
منفی سوچ اتنی زیادہ عام کیوں ہے کہ آدمی ان چیزوں سے خوش نہیں ہوتا جو اسے حاصل ہیں ۔ ان خواہشات کے پیچھے کیوں سرگرداں ہے جن کے حصول میں وہ اعتدال کی زندگی سے روگردانی پرمجبور ہے۔ اس کا ایک ہی جواب ہے کہ ہم صبر واستغنا کی نعمتوں سے محروم ہیں ۔ قرآن کہتا ہے کہ جو لوگ صابر وشاکر اور مستغنی نہیں ہیں فانی کائنات سے دور ہوجاتے ہیں۔ سکون و عافیت اور اطمینان قلوب دبیز پردوں میں چھپ جا تے ہیں۔
سکون اور خوشی کوئی خارجی شئے نہیں ہے ۔ یہ ایک اندرو نی کیفیت ہے۔ اس اندرونی کیفیت سے جب ہم آشنا ہوجاتے ہیں، سکون و اطمینان کی بارش ہونے لگتی ہے ۔ بندہ اس ہمہ گیر طرز فکر سے آشنا ہو کر مصیبتوں ، پریشانیوں اور عذاب ناک زندگی سے رستگاری حاصل کر کے اس حقیقی مسرت اور شادمانی سے واقف ہوجا تا ہے جو بندوں کا حق اور ورثہ ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 28 تا 28
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔