یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
سعید اور شقی
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=693
اے واعظ ! میں جس آقا کا غلام ہوں ان کا ارشاد ہے ’’قلم لکھ کر خشک ہو گیا ۔‘‘آج میری پیشانی پر جو فلم زندگی کی رقصاں ہے وہ میری پیدائش سے پہلے ہی ازل میں بن گئی تھی اور یہی میری تقدیر ہے اے واعظ ! تیرے وعظ و نصیحت کا میرے اوپر کیا اثر ہو گا۔ تو خود ازل کی لکھی ہوئی تحریر ہے۔ یہ سب بادہ و جام کی با تیں بھی ازل میں لکھی جا چکی ہیں ۔ یہ شراب (زندگی )اور یہ جام (خاکی لباس سے مزؔین جسم) قدرت کی ایسی لکیر ہے جسے کوئی بھی نہیں بدل سکتا ۔ اے واعظ ! یہ سعادت ازلی سعادت مندوں کو میسر آتی ہے ۔ ازلی شقی اس کے قرب سے محروم رہتے ہیں ۔ بالآخر ایک وقت آئے گا کہ یہ لکیریں (لہریں )منتشر ہو جائیں گی۔ گراویٹی ( GRAVITY) کا عمل ختم ہوجا ئے گا اور جسم تحلیل ہو جا ئے گا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 68 تا 68
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔