یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی آدمی
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=541
مراقبے کے ذریعے انسان عالم ظاہر کی طرح عالم با طن کی دنیا سے روشناس ہوتا ہے۔ جب سالک غیب کی دنیا میں داخل ہوجاتا ہے تو جس طرح وہ عالم ناسوت یا اس دنیا میں زندگی گزارتا ہے اور زندگی کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے اسی طر ح وہ غیب کی دنیا میں نظام شمسی اور بے شمار افلاک کو دیکھتا ہے ۔ فرشتوں سے متعارف ہوتا ہے۔ اس کے سامنے وہ تمام حقائق آجاتے ہیں جن حقائق پر یہ کائنات تخلیق ہوئی ہے ۔ وہ یہ بھی دیکھ لیتا ہے کہ کا ئنات کی ساخت میں کس قسم کی روشنیاں بر سر عمل ہیں۔ان روشنیوں کا منبع (SOURCE ) کیا ہے ۔ یہ روشنیاں کس طرح تخلیق ہورہی ہیں ، افراد کائنات میں کس طرح تقسیم ہورہی ہیں اور روشنیوں کی مقداروں کی ردؔوبدل سے کائنا ت کے نقوش کس طرح بن رہے ہیں۔ روحانی آدمی کی آنکھ یہ بھی دیکھ لیتی ہے کہ رو شنیوں کا منبع انوار ہیں۔ پھر اس پر وہ تجلؔی بھی منکشف ہوجاتی ہے جو روشنیوں کو سنبھا لنے والے انوار کی اصل ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 27 تا 27
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔