یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
خیروشر
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=569
اللہ نے آدم کو اپنی نیابت عطا فرما ئی تو فرشتوں نے عرض کیا کہ یہ زمین پر فساد پھیلائے گا ۔ یہ بتانے کے لئے آدم کے اندر شر اور فساد کے ساتھ خیرو فلاح کا سمندر بھی موجزن ہے، اللہ نے آدم سے کہا کہ ہماری تخلیقی صفات بیان کرو ۔ جب آدم نے تخلیقی صفات اور تخلیق میں کام کرنے والے فارمولے (اسمائے الٰہیہ ) بیان کئے تو فرشتے بر ملا پکار اٹھے ۔’’پاک اور مقدؔس ہے آپ کی ذات ، ہم کچھ نہیں جانتے مگر جس قدر علم آپ نے ہمیں بخش دیا ہے، بے شک و شبہ آپ ہی کی ذات علیم اور حکیم ہے ۔‘‘ تفکؔر کرنے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ فرشتوں نے جو کچھ کہا اللہ نے اس کی تردید نہیں کی ۔ بات کچھ یوں بنی کہ آدم کی اولاد کو جب تک اللہ کی صفات کا علم منتقل نہیں ہو تا وہ سرتاپا شر اور فساد ہے اور تخلیق کا علم منتقل ہونے کے بعد سراپا خیر ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 40 تا 40
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔