یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
خوف اور غم
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=543
قانون یہ ہے کہ ڈر اور خوف دو انسانوں کے درمیان ،انسان اور درندوں کے درمیان، انسان اور سا نپ کے درمیان دُوری اور بُعد کی دیوار کھڑی کر دیتے ہیں ۔ اس کے متضاد محبت سے قربت کا احساس وجود میں آتا ہے۔ اللہ ، بھگوان، نروان، گاڈ(GOD )،ایل ایلیا، ماورا ہستی ہرخاص و عام کی سرپرست ہے، نگراں ہے، ابتدا ہے اور انتہا ہے۔ خوف نگراں ذات سے بندہ کو عمیق سمندر میں پھینک دیتا ہے۔ محبت سے قربت کا احساس جنم لیتا ہے ۔ ما ورا ہستی اللہ سے جتنی محبت کی جا ئے وہ ہستی اسی منا سبت سے دس گناہ بندے کی طرف متوجہ ہوتی ہے ۔ دوستی کا وصف قربت ہے نہ کہ دوری ۔ دوست کو دوست سے نہ خوف ہوتا ہےاور نہ غم ۔ آدم اور حوؔا کے بیٹوں اور بیٹیوں کو عہد کرنا چاہئیے کہ ما ورا ہستی اللہ سے آج کے بعد ڈریں گے نہیں ،اس سے محبت کر یں گے اس لئے کہ ما ورا ہستی خود اعلان کررہی ہے کہ ’’اللہ کے دو ستوں کو نہ خوف ہوتا ہے اور نہ غم ہوتا ہے ۔‘‘
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 29 تا 29
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔