یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
حقوق
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=1981
ماں باپ اولاد کی تمنؔا کرتے ہیں اور ماں مہینوں ایک نئی زندگی کو اپنے وجود میں پروان چڑھاتی ہے۔ پیدائش کے بعد بھی اولاد اورماں کا رشتہ نہیں ٹوٹتا اور ماں ہر وقت اولاد کی خدمت پر کمربستہ رہتی ہے ۔ خود دن رات تکلیفیں اٹھاتی ہے لیکن اولاد کے آرام و آسائش میں کمی نہیں آنے دیتی ۔اولاد کو ذرا سی تکلیف میں دیکھتی ہے تو بے چین ہو جاتی ہے ۔ دو سری طر ف با پ رزق کے حصول کے لئے صبح نکلتا ہے اور شام کو گھر میں داخل ہوتا ہے۔ اپنی پوری توانائی سے اولاد کے لئے سامان خوردونوش کا انتظام کرتا ہے۔ یہی وہ عظیم احسانات ہیں جن کی وجہ سے اولاد کے اوپر والدین کے حقوق عائد ہوتے ہیں ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 88 تا 88
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔