حضرت عبداللہ بن صالحؒ
مکمل کتاب : رُوحانی حج و عُمرہ
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14410
حضرت عبداللہ بن صالحؒ لوگوں سے بھاگ کر ایک شہر سے دوسرے شہر میں پھرتے رہتے تھے اور مکہ مکرمہ میں کافی عرصہ تک قیام کیا۔ سہیل بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا اس شہر میں آپ نے کافی عرصے تک قیام کیا ہے۔ انہوں نے کہا میں نے ایسا کوئی شہر نہیں دیکھا جس میں اس شہر سے زیادہ برکتیں اور رحمتیں نازل ہوتی ہوں۔ اس شہر میں صبح شام فرشتے اترتے ہیں۔
فرشتے مختلف صورتوں میں بیت اللہ کا طواف کرتے ہیں۔ میں نے دریافت کیا تمہیں خدا کی قسم کچھ دیکھے ہوئے عجائبات اور سناؤ۔
فرمایا۔ کوئی ولی کامل ایسا نہیں ہے جو ہر جمعہ کی شب یہاں نہ آتا ہو۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 140 تا 140
رُوحانی حج و عُمرہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔