حضرت شیخ مزنیؒ
مکمل کتاب : رُوحانی حج و عُمرہ
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14418
حضرت شیخ مزنیؒ فرماتے ہیں کہ میں مکہ مکرمہ میں مقیم تھا کہ مجھ پر شدید گھبراہٹ طاری ہو گئی اور میں مدینے پاک کی حاضری کے ارادے سے روانہ ہو گیا۔ جب بیت میمونہ پر پہنچا تو ایک نوجوان کو نزع کی حالت میں دیکھا۔ میں نے اس کے قریب جا کر کہا۔ لا الہ الا اللہ پڑھو۔ اس نے فوراً آنکھیں کھول دیں اور ایک شعر پڑھا۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ ’’اگر میں مر جاؤں تو میرا دل عشق مولا سے بھرا ہوا ہے اور کریم لوگ عشق ہی میں رخصت ہوتے ہیں۔‘‘ یہ کہہ کر وہ انتقال کر گیا۔ میں نے اس کو غسل دیا، کفنایا، جنازے کی نماز پڑھی اور جب دفنا چکا تو وہ گھبراہٹ جو مجھ پر سوار تھی ختم ہو گئی۔ میں اس کو دفنا کر مکہ مکرمہ واپس آ گیا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 141 تا 141
رُوحانی حج و عُمرہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔