حضرت شیخ عثمانؒ
مکمل کتاب : رُوحانی حج و عُمرہ
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14430
حضرت شیخ عثمان حضرت شیخ رکن الدینؒ کے مرید تھے۔ ترک دنیا کا یہ عالم تھا کہ ایک تہبند کے علاوہ ان کے پاس کوئی چیز نہ تھی۔ اسی بے سروسامانی کے عالم میں حج کے لئے تشریف لے گئے۔ دو مرتبہ حج بیت اللہ شریف کا شرف حاصل کیا۔ طواف میں کھلی آنکھوں سے دیکھا کہ خضرؑ ان کے اوپر سایہ کئے ہوئے ہیں۔ یہ دیکھ کر بے چین ہو گئے اور اسی وقت دوسرے ممالک کی سیاحت کے لئے روانہ ہو گئے۔ سات برس کے بعد اپنے مرشد کے پاس ملتان واپس آ گئے۔ مرشد نے گلے لگایا اور بوسہ دے کر فرمایا:
’’تم نے یہ بہت اچھا کیا کہ حضرت خضرؑ کا سایہ دیکھا اور اسی وقت مسافرت اختیار کر لی ورنہ مخلوق کے فتنہ میں پڑ جاتے۔‘‘
یہ کہہ کر اپنا پیراہن محبوب کو پہنایا اور اپنی دستاران کے سر پر باندھی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 145 تا 145
رُوحانی حج و عُمرہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔