حضرت شیخ احمد بن محمد صوفیؒ
مکمل کتاب : رُوحانی حج و عُمرہ
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14508
شیخ احمد بن محمد صوفیؒ کہتے ہیں کہ میں جنگل میں تیرہ ماہ حیران پریشان پھرتا رہا۔ میرے بدن کی کھال بھی چھل گئی۔ میں اسی میں مدینہ طیبہ حاضر ہوا اور روضہ اقدس پر حاضری دی۔ حضورﷺ کی خدمت میں اور حضرات شیخین کی خدمت میں سلام عرض کیا۔ اس کے بعد میں سو گیا۔ میں نے حضور پاکﷺ کی خواب میں زیارت کی۔ ارشاد فرمایا کہ احمد تم آئے۔ میں نے عرض کیا۔ جی حضورﷺ حاضر ہوا ہوں۔ اور میں بھوکا بھی ہوں اور آپ کا مہمان بھی ہوں۔ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا اپنے دونوں ہاتھ کھولو۔ میں نے دونوں ہاتھ کھول دیئے۔ حضورﷺ نے ان کو دراہم سے بھر دیا۔ جب میری آنکھ کھلی تو دونوں ہاتھ درہم سے بھرے ہوئے تھے۔ میں نے اسی وقت روٹی اور فالودہ خریدا اور کھا کر جنگل چل دیا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 159 تا 159
رُوحانی حج و عُمرہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔