حضرت ابو عمران واسطیؒ
مکمل کتاب : رُوحانی حج و عُمرہ
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14498
ابو عمران واسطیؒ فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ سے حضورﷺ کی قبر اطہر کی زیارت کے لئے چلا۔ جب میں حرم سے نکلا مجھے اتنی سخت پیاس لگی کہ میں اپنی زندگی سے مایوس ہو گیا۔ میں اپنی جان سے مایوس ہو کر ببول کے درخت کے نیچے بیٹھ گیا۔ دفعتاً ایک شہسوار سبز گھوڑے پر سوار میرے پاس آئے۔ ان کے ہاتھ میں ایک گلاس تھا۔ انہوں نے مجھے پینے کو شربت دیا۔ انہوں نے مجھ سے دریافت کیا کہ تم کہاں جا رہے ہو؟ میں نے کہا۔ مدینہ طیبہ حاضری کا ارادہ ہے۔ اس شخص نے کہا۔ اب تم حضورﷺ اور حضرات شیخین کی خدمت میں سلام عرض کر چکو تو یہ عرض کر دینا کہ رضوان نے آپ تینوں کی خدمت میں سلام بھیجا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 158 تا 158
رُوحانی حج و عُمرہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔