یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
تعارف
مکمل کتاب : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=5234
ابدالِ حق، سلسلہ اویسیہ عظیمیہ کے بانی مبانی ، رسالہ روحانی ڈائجسٹ کے رُوح رواں، مرشد ناد سیّدنا حسَن اُخریٰ محمد عظیم برخیاؔ رحمۃ اللہ علیہ کے حالات زندگی کا ذکر جمیل پیش کرنے سے قبل ، ہم آپ کے نامِ نامی اسمِ گرامی پر روشنی ڈالیں گے تاکہ قارئین حضور بابا صاحب ؒ کے مقام اور مرتبۂ ولایت کو پہچان لیں۔
حضور بابا صاحب کا پورا اسم گرامی :
حسن اُخری سیّد محمد عظیم برخیاؔ
المعروف
حضور قلندر بابا اولیاء ؒ
حسن اُخری۔ حضور بابا صاحب ؒ کا خطاب ہے۔ یہ خطاب بطریق اویسیہ سیّدناحضورعلیہ الصّلوٰۃوالسّلام کی بارگاہِ اقدس سے عطا ہوا ہے۔ اور بارگاہ رسول ؐ میں ان ہی مقدّس کلمات سے حضور بابا جی ؒ مخاطب بخطاب فرمائے جاتے ہیں۔
محمد عظیم، حضور بابا جی ؒ کی پیدائش کے بعد رکھا گیا تھا۔ آپ نجیب الطّرفین سادات میں سے ہیں ۔ اور آپ کا خاندانی سلسلہ حضرت امام حسن عسکری ؑ سے جا ملتا ہے۔ اس لئے آپ سیّد کہلائے جاتے ہیں۔
برخیا ؔ، آپ کا تخلص ہے۔ تکمیلِ وابستگیِ شوقِ شعر و سخن کے لئے حضوربابا صاحب ؒ نے برخیا ؔ کا تخلص اختیار کیا تھا۔
قلندر بابا اولیاء ؒ ، حضور بابا صاحب کا عُرف ہے۔مرتبہ قلندر یت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہونے کی وجہ سے ملائکہ ارضی وسماوی اور حاملانِ عرش میں ’’قلندر بابا اولیاءؒ‘‘کے نام سے مشہور ہیں اور یہی عُرفیت یعنی ’’قلندر بابا اولیاء ؒ‘‘عامّہ النّاس میں زبان زدِ عام ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 24 تا 25
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔