یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
بے ثباتی
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=707
دنیا میں ہر وقت اللہ کے ایسے بندے موجود رہتے ہیں جو شہود اور با طنی نعمتوں سے مالا مال ہوتے ہیں ۔ جب وہ دنیا میں اکثریت کے عمل کا تجزیہ کرتے ہیں تو انہیں یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ لوگ چند روزہ زند گی کو اصل زندگی سمجھے ہوئے ہیں۔ لیکن جلد ہی اس کی وجہ بھی ان کی نظر میں آجاتی ہے اور وہ بے ساختہ پکار اٹھتے ہیں کہ سچ تو یہ ہے کہ بے خودی خودی سے اور موت زندگی سے اعلیٰ تر ہے لیکن دنیا کے باسیوں پر عدم کا یہ راز رو شن نہیں ہے کہ اصل زندگی وہی ہے جو مرنے کے بعد شروع ہوتی ہے ۔اس مخفی راز کی وجہ سے ہی دنیا میں آدم کی دلچسپی قائم ہے ۔اگرآدم زاد پر دنیا کی بے ثبا تی روشن ہو جائے تو عارضی زندگی اور دنیا سے دل اُچاٹ ہو جائے گا ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 82 تا 82
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔