یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
بندہ
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=552
بندے کے اوپر اللہ کا یہ حق ہےکہ بندے کو اللہ کی ذات اور صفات کی معرفت حاصل ہو۔ اس کا دل اللہ کی محبت سے سرشار ہو ۔اس کے اندر عبادت کا ذوق اور اللہ کے عرفان کا تجسؔس کروٹیں لیتا ہو۔ بندے کا اللہ کے ساتھ اس طر ح تعلق استوار ہو جا ئے کہ بندگی کا ذوق اس کی رگ رگ میں رچ بس جا ئے اور بندہ اپنے پورے ہو ش و حواس کے ساتھ جان لے کہ میرا اللہ کے ساتھ ایک ایسا رشتہ ہے جو کسی آن ،کسی لمحے اور کسی وقفے میں نہ ٹوٹ سکتا ہے نہ معطؔل ہوسکتا ہے نہ ختم ہو سکتا ہے۔ یہ بات بھی حقوق اللہ میں شامل ہے کہ بندہ اس بات سے با خبر ہو اور اس کا دل اس کی تصدیق کرے کہ میں نے عالم ارواح میں اس بات کا عہد کیا ہے میرا رب مجھے بنانے والا ،خدوخال بخش کر میری پرورش کرنے والا اور میرے لئے وسائل فراہم کرنے والا اللہ ہے اور میں نے اللہ سے اس بات کا عہد کیا ہے کہ میں زندگی خواہ کسی عالم میں ہو، آپ کا بندہ ہو کر گزاروں گا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 31 تا 31
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔