یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
بجنی مٹی
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=528
اللہ تعالیٰ ارشاد فرما تے ہیں۔ ’’یہ کتاب ان لو گوں کو رو شنی دکھا تی ہے جو اپنے اندر اللہ کے با رے میں ذوق رکھتے ہیں‘‘۔ دو سری جگہ ارشاد ہے ’’میں نے انسان کو بجنی مٹی سے بنا یا ہے ۔‘‘
یہاں مٹی کی فطرت ( NATURE)بیان کی گئی ہے جو خلا ہے۔ یہ بات سمجھنا بہت آسان ہے کہ ذوق میں نہ وزن ہو تا ہے نہ ذوق کے لئے فاصلہ کوئی معنی رکھتا ہے، نہ ذوق زمین وآسمان کی حدود کاپا بند ہے، نہ اسے وقت پابند بنا سکتا ہے یہی ذوق چلتا پھرتا ہے۔ یہ بات ضرور ہے کہ انسان اس سے اس وقت تک متعارف نہیں ہوتا جب تک اس سے تعارف حاصل نہ کر لے۔ جب تعارف حاصل کر لیتا ہے تو اسے معلوم ہوجا تا ہے کہ یہی ذوق انسان ہے ۔ یہ پو ری کا ئنات میں آزاد ہے، فرشتوں کا سربراہ ہے، اللہ کی بہترین صنعت ہے اور کائنات میں اللہ کانا ئب ہے۔ نہ وہ پیروں سے چلنے اور ہا تھوں سے پکڑنے کا پابند ہے ، نہ وہ آنکوں سے دیکھنے اور کانوں سے سننے کا محتاج ہے۔ یہ ساری خرافات انسان نےآپ ہی تخلیق کی ہیں اور آپ ہی ڈھول بجاتا پھرتا ہے کہ ہا ئے میں تو بالکل مجبور ہوں ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 18 تا 18
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔