یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
ازدواجی زندگی
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=555
بردباری ،تحمؔل اور حکمت کی روش یہ ہے کہ آدمی درگزر سے کام لے اور اپنی بیوی کے ساتھ خوش دلی سے نبا ہ کرے۔ ہو سکتا ہے اللہ اس عورت کے ذریعے مر د کو ایسی بھلائیوں سے نواز دے جن تک مرد کی پہنچ نہ ہو۔ دیانتدار عورت اپنے ایمان، سیرت اور اخلاق کے باعث پورے خاندان کے لئے رحمت ہے۔ اس کی ذات سے کوئی ایسی سعید روح وجود میں آسکتی ہے جو ایک عالم کے لئے مشعل راہ بن جائے ۔ اچھی اور نیک خصلت بیوی مرد کی اصلاح حال کے لئے ایک مو ثر ذریعہ ہے۔ بیوی خاوند کو جنت سے قریب کر دیتی ہے ۔ اس کی قسمت سے دنیا میں خدا مرد کو رزق اور خوشحالی سے نوازتا ہے ۔ عورت کے کسی ظاہری عیب کو دیکھ کر بے صبری کے ساتھ ازدواجی تعلق کو برباد نہ کیجئے بلکہ حکیمانہ طرزعمل سے آہستہ آہستہ گھر کی مکؔدر فضا کو زیادہ سے زیادہ خوش گوار بنا ئیے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 34 تا 34
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔