یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
آگ کا ستون
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=688
ہر زمانے میں عقل مندوں نے حوسِ زر کی مخالفت کی ہے ۔قرآن نے اسے حطمہ کہا ہے جس کی آگ ستون کی مانند دل پر چڑھ جاتی ہے اورآدمی کو بھسم کر ڈالتی ہے ۔ جو دولت حطمہ نہیں ہے وہ روشن سورج ،تا روں بھری رات ،چاند کی ٹھنڈک ،عطر بیز ہوائیں اور ایک پرسکون دل ہے ۔ا یسے ہی صاحب دل لو گ جن کو اطمینان قلب نصیب ہوتا ہے اور ان کی تخلیقی سوچ اللہ کی سوچ ہوتی ہے ۔ انہیں سب میں اللہ کا نور نظرآتا ہے۔ ان کی زندگی ایسے رو شن اور پا کیزہ خیالات کا مرقع ہے جن میں کوئی کثافت نہیں ہوتی ۔لا لچ اور گمہراہی کے عقوبت خانوں کے دروازے ان کے اوپر بند ہو جاتے ہیں ۔ ان کی زندگی میں ایسی حلاوت ہوتی ہے جیسی حلاوت شیر خوار بچے کو ماں کی گود میں ملتی ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 63 تا 63
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔