یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
آنسو
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=553
کون کہتا ہے کہ دولت پرستی اور بت پرستی دو الگ الگ باتیں ہیں ۔ پتھروں کو پوجنا یا سو نے کو پوجنا ایک ہی بات ہے ۔ بت بھی پتھروں اور مٹی سے تخلیق کئے ہیں اور سونا چاندی بھی مٹی کی بدلی ہوئی شکل ہے ۔ سونے چا ندی اور جوہرات کی محبت نے قوم کو اندھا کر دیا ہے۔ دولت کا ذخیرہ شرا فت اور خاندان کا معیار بن گیا، ہوس زر نے انسانی قدریں پامال کر دیں ۔ اخلاق ،نجابت اور قومی روایات سب ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔ موت کے بعد زندگی پر سے یقین اٹھ گیا ہے ۔ ساری قوم ’’بابربعیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست ‘‘کی تفسیر بن گئی ۔ روحانی قدروں کو ذبح کر کے اخلا قی برا ئیوں کو جنم دیا جارہا ہے۔ اللہ کے دو ست جب اس کے خلا ف آواز اٹھا تے ہیں تو قوم کا نوں میں روئی اور منہ میں گھنگھنیاں ڈال کر بیٹھ جا تی ہے ۔قوم کے نیک با طن افراد آنسو بہا تے ہیں اور شیطان اپنی کامرانی پر قہقہے لگا تا ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 32 تا 32
![](https://iseek.online/wp-content/uploads/books/KASHKOL/thumb/KASHKOL_032.jpg)
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔