یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
غفلت
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=703
قرآن کہتا ہے ’’زمین و آسمان میں اہل ایمان کے لئے حقائق و بصائر موجود ہیں۔‘‘ یعنی اہل ایمان کی خصوصیت یہ ہے کہ زمین و آسمان کی حقیقتوں اور زمین و آسمان کے اندر موجود تخلیقات کے فا رمولوں ( EQUATION) پر ان کی گہری نظر ہوتی ہے۔ ان کے مشاہدے کی طاقت کہکشانی نظاموں کی نقاب کشائی کرتی ہے ۔قرآن بار بار یہ اعلان کرتا ہے کہ یہ نشانیاں ایمان والوں کے لئے ہیں۔ مفہوم یہ ہے کہ نشانیاں تو سب کے لئے ہیں مگر انسانوں میں صرف ایمان والے لوگ ہی اللہ کی نشانیوں ،آیتوں اور حکمتوں پر غوروفکر کرتے ہیں ۔ٖغفلت اور جہالت میں ڈوبے ہوئے لوگ جو جانوروں کی طر ح جیتے ہیں، ضدّی اور ہٹ دھرم جو ’’میں نہ مانوں ‘‘ کی زندہ متحرک تصویر ہیں ان کے لئے اللہ کی نشانیوں کا ہونا یا نہ ہونا برابر ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 78 تا 78
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔