یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کاشت
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=700
خالق کائنات نے اس دنیا کو محبت ،خوشی ،مسؔرت و شادمانی اور ایثار کا گہوارہ بنایا تھا اور آج بھی دنیا کی ہر شئے دیدہؑ بینا کو مسؔرت اور خوشی مہیا کرتی ہے۔ خوبصورت خوبصورت رنگ بر نگ چڑیاں ،فطرت کے شاہد منا ظر ،پا نی کا اتار چڑھاؤ ،پہا ڑوں کی بلندی ،آسمانوں کی رفعت ،پھولوں کا حسن ،درختوں کی قطاریں ،تاروں بھری رات، روشن روشن دن ،ماں کی آنکھوں میں محبت کی چمک ،بچے کا مچلنا اور کلکاری بھرنا، بہن کی پاکیزگی ،بھا ئی کا اخلاص،بیٹی کا تقدؔس ،باپ کی شفقت یہ سب بلاشبہ نوع انسانی کے لئے خوشی اور شادمانی کا سامان ہیں ۔ایک ماں کی طرح زمین بھی یہی چاہتی ہے کہ اس کی اولاد پُرمسرت زندگی گزارے، زمین کو دوزخ نہ بنا ڈالے، اس کے اوپر پھولوں کی بجائے انگاروں کی کا شت نہ کی جائے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 75 تا 75
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔