یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
تاثرات
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=687
کو ئی چہرہ ہمارے سامنے ایسا آتا ہے کہ ہم اس چہرے کو دیکھ کر خوش ہو جا تے ہیں اور کوئی چہرہ ہمارے سامنے ایسا بھی آتا ہے کہ ہم اس چہرے میں سے نکلنے والی لہروں سے بیزار ہو جاتے ہیں ۔ جن لوگوں کے دل نور سے معمور ہو تے ہیں اور جن لوگوں کے دماغ میں خلوص ،ایثار، محبت اور پا کیزگی اور خدمت خلق کا جذبہ ہوتا ہے ایسے لوگوں کے چہرے بھی خوش نما معصوم اور پا کیزہ ہو تے ہیں ۔ان چہروں میں ایسی مقنا طیسیت ہوتی ہے کہ ہر شخص قریب ہونا چاہتا ہے۔ا س کے بر عکس ایسے لوگ جو احساس گناہ اور اضطراب میں مبتلا ہیں ان کیے چہروں پر خشونت ،خشکی، یبوست، بے آہنگی ،اور کراہت کے تاثرات پیدا ہو جا تے ہیں اور یہ تا ثرات دوسرے آدمی کے دل میں دور رہنے کا تقاضہ پیدا کرتے ہیں ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 62 تا 62
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔