یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
قینچی
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=602
بری باتوں اور گالم گلوچ سے زبان گندی نہ کیجئے ،چغلی نہ کھائیے ،چغلی کرنا ایسا ہے کہ جیسے کوئی بھائی اپنے بھائی کا گوشت کھاتا ہو۔ دوسروں کی نقلیں نہ اتاریئے۔ اس عمل سے دماغ میں کثافت اور تاریکی پیدا ہوتی ہے ۔ شکایتیں نہ کیجئے کہ شکایت محبت کی قینچی ہے ۔ کسی کی ہنسی نہ اڑائیے کہ اس سے آدمی احساس برتری میں مبتلا ہو جتا ہے اور احساس برتری آدمی کے لئے ایسی ہلاکت ہے جس ہلاکت میں ابلیس مبتلا ہے۔ اپنی بڑائی نہ جتا ئیے ۔ اس عمل سے اچھے لوگ آپ سے دور ہو جائیں گے ۔ خوشامدی اور چاپلوسی کرنے والے منافق آپ کا گھیراؤ کریں گے اور ایک روز آپ عرش سے فرش پر گر جائیں گے ۔ فقرے نا کسیؑے ،کسی پر طنز نہ کیجیؑے ،بات بات پر قسم نہ کھائیے۔ یہ عمل آپ کے کردار کو گہنا دے گا اور آپ لوگوں کی محبت سے محروم ہو جائیں گے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 57 تا 57
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔