یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
اوصاف
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=529
اللہ تعالیٰ کا ہر اسم اللہ تعالیٰ کی صفت ہے اللہ تعالیٰ کی ہر صفت قانون قدرت کے تحت فعال اور متحرک ہے ۔ ہر صفت اپنے اندر طا قت اور زندگی رکھتی ہے۔ جب ہم کسی اسم کا ورد کرتے ہیں تو اس اسم کی طا قت اورتاثیر کا ظاہرہوناضروری ہے۔ اگرمطلوبہ فوائد حاصل نہ ہوں توہمیں اپنی کوتاہیوں اورپرخطا طرزعمل کا جا ئزہ لینا چا ہئیے ۔ ہم یہ جانتے ہیں کہ علاج میں دوا کے ساتھ پرہیز ضروری ہے اوربدپرہیزی سے دواغیرموٗثر ہوجاتی ہے۔ کوتاہیوں اور خطاوٗں کےمرض میں جوپرہیزضروری ہےوہ یہ ہے۔ حلال روزی کا حصول، جھوٹ سے نفرت،سچ سے محبت، اللہ کی مخلوق سے ہمدردی،ظاہر اور باطن میں یکسانیت، منافقت سے دل بیزاری، فساد اور شر سے احتراز، غروروتکبؔر سے اجتناب، کو ئی منا فق، سخت دل، اللہ کی مخلوق کو کمتر جا ننے والا اور خود کو دوسروں سے برتر سمجھنے والا بندہ اسمائے الٰہیہ کے خواص سے فا ئدہ نہیں حاصل کرسکتا۔ کسی اسم کا ورد کرنے سے پہلے مذکورہ با لا صلاحیتوں اور اوصاف کو اپنے اندر پیدا کرنا ضروری ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 20 تا 20
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔