یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
انجام
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=527
یہ زمانہ جس میں ہم اور آپ یکساں طو ر پر کش مکش اور ابتلا کی زندگی بسر کررہے ہیں اور جہاں ہر طرف مادؔیت کی یلغار ہے، بتدریج اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مادؔیت کی تیز روشنی میں بصارت کی خیرگی اور دل سوز جلن ہے مگر روح کی لطا فت اور بصیرت کی نمی نہیں ہے۔ جس طر ح مادؔیت کو قرار اور دوام نہیں ہے، اسی طرح مادؔیت کی بنیاد پر جوعمارت تعمیر ہوگی وہ دیر یا سویر ضرور زمیں بوس ہو جا ئے گی۔ یہ نظام قدرت ہے اور کو ئی اس کا توڑ نہیں ۔
مسلمانوں کے اوپر فرض ہے کہ وہ دنیاوی فنون و کمالات حاصل کرکے خود کو بلند ترین مقامات پر فائز کرنے کے لئے کو ئی دقیقہ نہ اٹھا رکھیں مگر اس کے ساتھ یہ حقیقت بھی فراموش نہ کی جائے کہ یہ معاشی اور مادؔی ترقی اور خوشحالی ہی زندگی کا مقصد نہیں ہے۔ بصارت چشم سے زیادہ بصیرت قلب پر فکری اور عملی توجہ مرتکز رہنی چا ہئے بقول علا مہ اقبال
دل بینا بھی کر خدا سے طلب
آنکھ کا نور دل کا نور نہیں
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 19 تا 19
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔