عرضِ احوال
مکمل کتاب : لوح و قلم
مصنف : حضور قلندر بابا اولیاءؒ
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=224
‘‘گُفتۂ او گُفتۂ اللہ بُود… گرچہ اَز حلقُومِ عبداللہ بُود’’ کے مِصداق حاملِ علمِ لدُنّی، واقفِ اِسرارِ کُن فیَکون، مرشدِ کریم، ابدال حق، حسن اُخریٰ محمّد عظیم برخیاءؒ حضرت قلندر بابا اولیاءؒ کی زبانِ فیض ترجمان سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ خود حضور بابا صاحبؒ کے روحانی تصرف سے میرے ذہن کی اسکرین پر نقش ہوتا رہا اور پھر یہ الہامی تحریر حضرت قلندر بابا اولیاءؒ کی مبارک زبان اور اس عاجز کے قلم سے کاغذ پر منتقل ہو کر کتاب ‘‘لوح و قلم’’ بن گئی۔
میرے پاس یہ روحانی علوم نوعِ انسان اور نوعِ جنّات کے لئے ایک ورثہ ہیں۔ میں یہ امانت بڑے بوڑھوں، انسان اور جنّات کی موجودہ اور آنے والی نسل کے سپرد کرتا ہوں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 3 تا 3
لوح و قلم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔