یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
پھول
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=1979
جہاں تک طویل انتظار کا تعلق ہے ،کائنات کے تخلیقی فارمولوں پر اگر غور کیا جا ئے تو یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ ہر گزرنے والا لمحہ آنے والے لمحات کے انتظار کا پیش خیمہ ہے ، انتظار بجائے خود زندگی ہے ۔ بچپن سے لڑکپن ،لڑکپن سے جوانی اور جوانی بڑھا پے کے انتظار میں گزرتی ہے ۔ اگر آج پیدا ہونے والے بچے کی زندگی میں آنے والے ساٹھ سالوں پر محیط بڑھاپا چپکا ہوا نہ ہو تو پیدا ہونے والا بچہ پنگوڑے سے باہر نہیں آئے گا ، نشوونما رک جائے گی ،کائنات ٹہر جائے گی، چاند سورج اپنی روشنی سے محروم ہو جائیں گے ۔ جب ہم اپنی زمین میں کوئی بیج ڈالتے ہیں تویہ دراصل انتظار کے عمل کی شروعات ہے کہ یہ بیج پھول کھلائے گا ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 87 تا 87
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔